عراق، داعش کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقے میں پچاس اجتماعی قبریں دریافت

اتوار 8 مئی 2016 10:28

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) عراق میں داعش کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقوں سے اس دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی پچاس اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، جن میں سے تین فٹ بال کے ایک میدان میں ملیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے مندوب ڑان کْوبِس نے عالمی سلامتی کونسل کو بتایا کہ بیسیوں اجتماعی قبروں کی دریافت کی صورت میں ان شرمناک جرائم کا پتہ حال ہی میں عراق کے ایک ایسے علاقے میں چلا، جسے عسکریت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش کے قبضے سے چھڑایا گیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ”یہ وہ جرائم ہیں، جن کا ارتکاب آئی ایس کے جہادیوں نے کیا۔ اب تک عراقی دستوں نے امریکا کی سربراہی میں قائم عسکری اتحاد کے فضائی حملوں کی مدد سے عراق کے جن علاقوں سے داعش کے جنگجووٴں کو نکال دیا ہے، وہاں مجموعی طور پر 50 تک اجتماعی قبریں دریافت کی جا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :