یونان میں نابالغ تارکین وطن کو قید میں رکھا جا رہا ہے،انسانی حقوق گروپ

اتوار 8 مئی 2016 10:28

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8مئی۔2016ء) یونان میں تنہا اور نابالغ تارکین وطن کو تھانوں اور کیمپوں میں قید میں رکھا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے مہاجر بچوں کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان کم عمر تارکین وطن کو حراست میں رکھنے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ یونان میں بچوں کے کیمپوں میں تعینات عملہ ناکافی ہے اور ایسے کیمپوں کی تعداد بھی بہت کم ہے۔ایتھنز حکومت کا کہنا ہے کہ نابالغ اور تنہا آنے والے مہاجر بچوں کو رہائش فراہم کرنے کے لیے ملک بھر میں 477 کیمپ بنائے گئے ہیں، جن میں مزید بچوں کو رکھنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یو این ایچ سی آر کے اندازوں کے مطابق یونان میں دو ہزار سے زائد کم عمر تارکین وطن موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :