معروف ریسلر جان سینا کئی ماہ کی انجری کے بعد دوبارہ واپسی کیلئے تیار

ہفتہ 7 مئی 2016 09:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء)معروف ریسلنگ اسٹار جان سینا کئی ماہ سے کندھے کی انجری کے باعث ڈبلیو ڈبلیو ای سے دور تھے مگر اب انہوں نے واپسی کا اعلان کردیا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں جان سینا نے ریسلنگ رنگ میں واپسی کی تاریخ کا اعلان کیا۔ویسے پہلے کہا جارہا تھا کہ جان سینا کی واپسی جولائی سے قبل ممکن نہیں ہوسکے گی تاہم یہ ریسلنگ اسٹار بہت جلد انجری پر قابو پاکر واپس آنے کی شہرت رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

رائل قبل سے قبل یعنی دسمبر کے آخر میں زخمی ہوکر باہر ہونے والے جان سینا نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ سرجری سے ریکوری کے لیے 9 ماہ کا وقت دیا گیا تھا مگر اب میں تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ وہ میموریل ڈے (30 مئی) کو را میں شرکت کریں گے یعنی سرجری کے 5 ماہ بعد۔15 بار ورلڈ چیمپئن رہنے والے جان سینا واپس آکر کس ریسلر کے لیے چیلنج بنتے ہیں اس بارے میں ابھی کچھ کہنا تو مشکل ہے تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای کی خواہش ہے کہ ایونٹ سمر سلیم میں رومن رینز اور جان سینا کے درمیان ٹائٹل میچ ہو۔رومن رینز نے ریسل مینیا 32 میں کامیابی کے بعد ایک انٹرویو مین جان سینا سے میچ کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔