وزیر اعظم کی سکھر آمد،پنڈال میں ائیر کنڈیشنرز ،10 سے زائد جنریٹر لگائے گئے

ہفتہ 7 مئی 2016 09:51

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء)وزیراعظم نواز شریف کی سکھر آمد پر افتتاحی تقریب کے لیے بڑے پیمانے پر انتظامات کیے گئے، جس میں عارضی پنڈال کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں ایئر کنڈیشنرز بھی لگائے گئے۔

(جاری ہے)

پورے پنڈال میں ایئر کنڈیشنرز کو چلانے اور بجلی کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے 1000KV کے 10 سے زائد جنریٹر لگائے گئے۔وزیراعظم کی آمد پر روہڑی بائی پاس کے قریب جنگل میں بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ سکھر کے علاوہ دیگر اضلاع سے بھی پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی۔پنڈال میں 2000 سے زائد کرسیاں لگائی گئیں جبکہ جلسہ گاہ کے قریب ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا۔