مولانا صوفی محمد کو ہسپتال میں داخل کرانے کیلئے صوبائی حکومت سے رابطہ

ہفتہ 7 مئی 2016 09:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء) کالعدم نفاذ شریعت محمدیہ کے سربراہ مولانا صوفی محمد کو ہسپتال میں داخل کرانے کے لئے صوبائی حکومت سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ مولانا صوفی محمد کو اس سے قبل ایچ ایم سی میں داخل کیا گیا تھا جبکہ ایک ہفتے قبل انہیں معائنہ کے لئے ایل آر ایچ بھی منتقل کیاگیاتھا ۔ مولانا صوفی محمد گردوں اور شوگر کے امراض میں مبتلا ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جیل خانہ جات حکام نے ان کے ہسپتال منتقلی کے لئے محکمہ صحت کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ جیل خانہ جات سے رابطہ کر لیا ہے ۔ اور مولانا صوفی محمدکے ہسپتال میں علاج کی سیکورٹی کے اقدامات بہتر بنانے اور ان کے منتقلی کی اجازت طلب کی ہے ۔ مولانا صوفی محمد کو آج ممکنہ طورپر ہسپتال منتقل کردیا جائے گا ۔ مولانا صوفی محمد کے ایل آر ایچ ، کے ٹی ایچ اورایچ ایم سی میں منتقلی کا فیصلہ صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس کے بعد کردیا جائے گا ۔