شام‘ یکیورٹی فرسز اور باغیوں کے درمیان جھرپیں‘ 73 افراد ہلاک متعدد زخمی

ہفتہ 7 مئی 2016 10:06

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء) شام میں سکیورٹی فورسز اور القاعدہ سے وابستہ باغیوں کے درمیان جھرپوں میں 73 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام میں حقوق انسانی مبصر گروپ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ حلب میں سکیورٹی فورسز اور باعیوں کے درمیان شدید جھرپیں ہوئیں جن میں مقامی کمانڈر سمیت النصریٰ گروپ کے کم از کم 43 افراد جبکہ 30 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں جھڑپیں جاری تھیں۔

متعلقہ عنوان :