سکاٹ لینڈ میں انتخابات خود مختاری کی خواہاں جماعت ایس این پی نے جیت لیے

ہفتہ 7 مئی 2016 10:05

ایڈن برگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء)سکاٹ لینڈ کی پارلیمنٹ کے لیے منعقدہ انتخابات میں زیادہ تر نشستیں خود مختاری کی خواہاں جماعت ایس این پی یعنی سکاٹش نیشنل پارٹی نے جیت لی ہیں تاہم اس جماعت کو کامل اکثریت نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

حتمی نتائج کے مطابق قوم پرستوں کو 129 میں سے 63 نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔ اس طرح ایس این پی نے مسلسل تیسری مرتبہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :