نریندر مودی کا رواں ماہ کے آخر میں دورہ ایران متوقع

ہفتہ 7 مئی 2016 10:05

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7 مئی۔2016ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا رواں ماہ کے آخر میں ایران کا دورہ متوقع ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ویکاس سوراپ نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو اوفا میں ملاقات کے دوران ایرانی صدر حسن روحانی نے ایران کے دورے کی دعوت دی تھی جو انوہں نے قبول کرلی تھی انہوں نے کہا کہ ہم اب اس دورے کی تاریخ کا تعین کیاجارہا ہے اور قوی امکان ہے کہ وزیراعظم نے یہ دورہ رواں ماہ کے آخر میں کرینگے تاہم حتمی تاریخ کا ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایران کے ساتھ تاریخی اور تہذیبی دوستانہ تعلقات ہیں اور ان تعلقات کو مزید فروغ دیا جائیگا

متعلقہ عنوان :