ہانگ کانگ پولیس کا بیوٹی سیلون پر چھاپہ، 11 خواتین گرفتار

جمعہ 6 مئی 2016 09:42

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) ہانگ کانگ کی پولیس نے ایک بیوٹی سیلون پر چھاپہ مار کر 11 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ چھاپہ اس بیوٹی سیلون پر آنے والے گاہکوں کی جانب سے جعلی طبی علاج کی شکایات کے بعد مارا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ سات افراد نے آکسیجن انہیلیشن اور انفراریڈ لائٹ تھیراپی کے لیے پانچ لاکھ ہانگ کانگ ڈالر خرچ کیے۔

پولیس کے مطابق بیوٹی سیلون پر آنے والے مریضوں کو ایک حلف نامے پر دستخط کرنا پڑتے تھے کہ وہ کسی دوسری جگہ سے اپنا علاج نہیں کروائیں گے۔ ہانگ کانگ کے مقامی میڈیا کے مطابق سیلون سرطان اور ڈپریشن کا علاج بھی کرتا تھا۔ پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اس بات کی تفتیش کر رہی ہے کہ آیا یہ بیوٹی سیلون لوگوں غیر قانونی ادویات دینے کے معاملے میں تو شامل نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :