ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوگلو کا مستعفی ہونے کا اعلان

جمعہ 6 مئی 2016 09:40

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء)ترک وزیراعظم احمد داوٴد اوگلو نے اپنی سیاسی جماعت کی سربراہی سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد وہ وزیراعظم بھی نہیں رہیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم احمد داوٴد اوگلو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ 22 مئی کو بلائے گئے جسٹس پارٹی کے غیر معمولی اجلاس میں اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے تاہم اپنی تقریر میں احمد داوٴد اوگلو نے کہا کہ وہ صدر رجب طیب اردگان کی حمایت جاری رکھیں گے۔

جسٹس پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔ اے کے پی کے ضوابط کے مطابق پارٹی کا چیئرمین ہی حکومت کا سربراہ بھی بنتا ہے۔ احمد داوٴد اوگلو کا کہنا تھا کہ دوستوں اور صدر رجب طیب اردگان سے مشورہ کرنے کے بعد ہی انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :