بھارت ،کھمب میلے میں بھگدرڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ،70سے زائد زخمی ،وزیراعظم کا اظہار افسوس

جمعہ 6 مئی 2016 09:40

بھوپال (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء )بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں کھمب میلے میں بھگدڑ مچنے سے 7افراد ہلاک اور 70سے زائدا فراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں جاری کھمب میلے میں آنے والے شرکائے کیلئے ایک بڑا ٹینٹ لگایا گیا تھا جو کہ بارش اور تیز ہوا کے باعث گر گیا اور اس کے گرنے کی وجہ سے بھگدرڑ مچی جس میں 7افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 70سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کاکہناہے کہ بھگدرڑ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ کئی زخمیوں کی بھی حالت تشویشناک ہے۔کھمب میلہ 22اپریل سے شروع ہوکر 21مئی تک جاری رہے گا۔ کمبھ کے میلے میں بیس لاکھ سے زائد افراد شریک ہیں اور یہ اسی ماہ کے وسط میں اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :