بھارت پاکستان سے مذاکرات کا خواہشمند ،مگر حالات موزوں نہیں، گوتم بمباوالا

دونوں ممالک کی جانب سے ماہی گیروں کی رہائی خوش آئند ہے،پاک بھارت کرکٹ سیریز کی کوئی تجویز زیر غور نہیں،بھارتی ہائی کمشنر کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مئی 2016 09:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات کی بحالی کے لئے کوشش کی جا رہی ہیں ابھی حالات موزوں نہیں، بھارت پاکستان سے مذاکرات چاہتا ہے جس کے لئے ایک موزوں اور سازگار حالات کی ضرورت ہے پاکستان اور بھارت کے سیکرٹریز خارجہ نے نئی دہلی میں مفید بات چیت کی پاکستان کی جانب سے ماہی گیروں کی رہائی کے جواب میں بھارت نے بھی پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کیا تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمباوالا نے ہفتہ کے روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات چاہتا ہے تاہم ابھی حالات موزوں نہیں ہے جامع مذاکرات کی بحالی کے لئے کوشش کی جا رہی ہیں پاکستان اور بھارت بات چیت کے لئے تیار ہیں جس کے لئے سازگار ماحول پیدا کیا جا رہا ہے پاکستان کے سیکرٹریز خارجہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شریک ہوئے دونوں ممالک کے سیکرٹریز خارجہ نے نئی دہلی میں مفید بات چیت کی پاکستان کے بھارتی ماہی گیروں کی رہائی کے بدلے میں بھارت نے بھی پاکستانی ماہی گیروں کو رہا کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور بھارت نے ایشا کپ اور ٹی ٹوئنٹی میں بھرپور شرکت کی ۔

(جاری ہے)

سپورٹس ڈپلومیسی جاری رہنی چاہئے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر رہنے کا موقع ملے گا فی الحال کرکٹ سیریز کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے ۔