وسائل قوم کی امانت ، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں، نواز شریف

عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں ، وزیر اعظم کی ارا کین اسمبلی سے ملاقات

جمعہ 6 مئی 2016 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6 مئی۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پا کستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت فلاح عامہ کے لئے دن رات کام کر رہی ہے،وسائل قوم کی امانت ہیں، ایک ایک پائی عوام کی ترقی و خوشحالی پر خرچ کر رہے ہیں، انشاء اللہ ملک میں امن و امان کی بحالی، توانائی کے بحران کے خاتمے ،پاک چین اقتصادی راہداری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کواسی رفتار سے جاری رکھا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم نواز شریف نے مسلم لیگ(ن) کے ممبر زقومی اسمبلی سے الگ الگ ملاقات کے دوران کیا،ملاقات کرنے والوں میں ناصر اقبال بوسال (NA-109) ، ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان (NA-70)، اور ایم این اے نجف عباس سیال (NA-91) شامل تھے ، تینوں رہنماؤں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے حلقوں میں عوامی مسائل، جاری کاموں اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا اور ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی حمایت کی اور ان کی قیادت اور پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو زندگی کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے جا رہے ہیں، عوام کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لئے پاکستان بھر میں جاری ترقیاتی پروگراموں پر تیز رفتاری سے عمل درآمد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :