آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبر پختونخواہ ، اسلام آباد، پنجاب ، گلگت بلتستان، کشمیر، میر پور خاص، ژوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک سے بارش کا امکان

دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا

جمعرات 5 مئی 2016 09:33

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء )آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ ( مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، کوہاٹ، پشاور ڈویژن)، اسلام آباد، پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور ڈویژن)، گلگت بلتستان، کشمیر، میر پور خاص، ڑوب اور سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہیے گا۔جمعرات کے دن بھی اسلام آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، بہاولپور، میر پور خاص ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔آج بدھ/جمعرات کے روز پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں بارش کے ساتھ تیز/ گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کی بھریاں باندھ کرکھڑا کر کے ڈھیر لگا دیں اوربھوسے کو مٹی سے ڈھا نپ دیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: خیبر پختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان، کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پنجاب، ڑوب اورسکھر ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبر پختونخواہ: کالام 33، دیر، چترال 24، میر خانی، دروش 17، بنوں 11، لویر دیر 10، سیدو شریف 9، مالم جبہ 6، بالاکوٹ 4، کاکول، پشاور 1، گلگت بلتستان: پٹن 13، استور12، گوپس 04، چلاس، گلگت، بگروٹ01۔ فاٹا:پارہ چنار 10۔ پنجاب: سیالکوٹ، خانپور04، گوجرانوالہ 2، ملتان، لیہ، ساہیوال، فیصل آباد، بھکر01۔ بلوچستان: بنجگور01۔ کشمیر: کوٹلی ، مظفر آباد 1 سندھ: جیکب آباد03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔