سلامتی کونسل نے شام میں ہسپتالوں اور دیگر ہیومینٹیرین مراکز پر حملوں کے خلاف قرار داد منظورکرلی

جمعرات 5 مئی 2016 09:44

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں ہسپتالوں اور دیگر ہیومینٹیرین مراکز پر حملوں کے خلاف قرار داد کی منظوری دی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر شام میں طبی اور انسانی ہمدردی مراکز پر حملوں کے خلاف قرار داد کی منظوری دی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سلامتی کونسل کے سربراہ بین کی مون نے کہا کہ ہسپتالوں پر عالمی اور براہ راست حملے میں جنگی جرائم ہیں انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ضروری طبی سہولیات تک رسائی نہ دینا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :