نیویارک: یونیسیف کی بچوں کی تعلیم کیلئے امداد کی اپیل

جمعرات 5 مئی 2016 09:44

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف نے اپیل کی ہے کہ دنیا بھر میں شورش زدہ علاقوں میں اسکول جانے کی عمر کے ساڑھے سات کروڑ بچوں کی تعلیم کے لیے فوری طور پر امداد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی میڈیا کے مطابق یونیسف کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ تین سے اٹھارہ سال کی عمر کے تقریباً46 کروڑ 20 لاکھ بچوں میں سے ہر چوتھا بچہ انسانی بحران والے ممالک سے تعلق رکھتاہے۔

رپورٹ مزید کہا گیاہے کہ شام میں گزشتہ پانچ برسوں سے جاری خانہ جنگی کے باعث چھ ہزار اسکول بند پڑے ہیں جبکہ مشرقی یوکرین میں لڑائی کی وجہ سے ہر پانچ میں سے ایک سکول متاثر ہوا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران لڑکیوں کی اسکول نہ جانے کی شرح لڑکوں کے مقابلے میں ڈھائی گنا بڑھ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :