امریکہ ، جنوبی کوریا آئندہ ہفتے واشنگٹن میں دوطرفہ دفاعی مذاکرات کا آغاز کریں گے

جمعرات 5 مئی 2016 09:44

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء) جنوبی کوریا اور امریکہ آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اعلی سطحی دفاعی مذاکرات کریں گے جن میں شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کے خلاف ردعمل بارے تبادلہ خیال کریں گے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیول کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور سیول کے درمیان آئندہ ہفتے واشنگٹن میں دو روزہ دفاعی مذاکرات کے نویں مرحلے کا آغاز کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران شمالی کوریا کی جوہری ہیٹ دھرمیوں کے خلاف مشترکہ ردعمل کے لئے حکمت عملی طے کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :