عراق میں پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ ممکن ہے،امریکی وزیر دفاع

جمعرات 5 مئی 2016 09:43

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء ) امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے کہا ہے کہ شورش زدہ ملک عراق میں پرتشدد حالات میں اضافے کا قوی امکان ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق کارٹر نے یہ بیان عراق میں ایک امریکی بحریہ کے کمانڈو کی ہلاکت کے تناظر میں دیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی کمانڈو عراق کے شمالی علاقے میں منگل کے روز مارا گیا تھا۔ امریکی وزیر دفاع کے مطابق داعش کے علاقے کو محفوظ قرار دینے کا مطلب بقیہ تمام لوگوں کی جان و مال کو مزید خطرات میں ڈالنا ہے۔ ایشٹن کارٹر اِس وقت جرمن شہر اشٹٹ گارٹ میں داعش کے خلاف قائم امریکی عسکری اتحاد کے رکن ملکوں کے اجلاس میں شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :