امریکی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک

جمعرات 5 مئی 2016 09:43

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔5 مئی۔2016ء ) امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں فائرنگ کے ایک واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن کی ہارِس کاونٹی میں پیش آیاجہاں ایک ٹرانسپورٹیشن کمپنی کے دفتر میں ایک شخص نے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

کاونٹی شیرف کے دفتر نے صحافیوں کو بتایا کہ انہیں نائٹ ٹرانسپورٹیشن کے دفتر میں فائرنگ کی اطلاع ملی جس پر پولیس ٹیمیں روانہ کردی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کمپنی کا ایک ملازم جبکہ دوسرا شخص حملہ آور ہے جو پولیس کارروائی میں مارا گیا۔ فائرنگ کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :