پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا ٹریننگ کیمپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا ، شاہد آفریدی

یقینا پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے اپنی فارم اور فٹنس کو بہتر کروں گا‘، سابق کپتان

بدھ 4 مئی 2016 10:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء) پاکستان ٹی 20 ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا کہ وہ ٹریننگ کیمپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے ہوئے آفریدی نے کہا کہ ”میں صرف ٹی 20 کرکٹ پر توجہ دے رہا ہوں اور میں نے بورڈ کو پہلے ہی انگلش کاؤنٹی کرکٹ کیساتھ معاہدے سے آگاہ کر دیا تھا لیکن میں یقینا پاکستانی ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے اپنی فارم اور فٹنس کو بہتر کروں گا“۔

دوسری جانب چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی یہ عندیہ دے چکے ہیں کہ شاہد آفریدی کو ڈراپ نہیں کیا گیا اور آئندہ ٹی 20 میچوں کیلئے ان کے نام پر غور کیا جائے گا تاہم ابھی بورڈ نئے لڑکوں کو موقع دینا چاہتا ہے۔ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے نئے لڑکوں کو موقع دینے کے فیصلے کی بھی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ نوجوانوں کو موقع دینے کیلئے یہ صحیح وقت ہے۔