قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے آسٹریلیا کے سٹورٹ گرانٹ لاکا نام فائنل کرلیا گیا

بدھ 4 مئی 2016 10:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء )قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کے لئے آسٹریلیا کے سٹورٹ گرانٹ لاکا نام فائنل کرلیا گیا ۔ذرائع نے بتایا کہ ہے پی سی بی گورننگ بورڈ کے اجلاس میں قومی ٹیم کے کوچ کیلئے کئی نام زیر بحث آئے لیکن آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سٹورٹ گرانٹ لاء کے نام پر حتمی فیصلہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی سے معاملات طے پانے کے بعد آئندہ چندر روز میں سٹورٹ لاء کے نام کا اعلان کردیا جائے گا اور اگر اس کے ساتھ معاملات طے نہ پاسکے تو پھر سابق انگلش فرسٹ کلاس کرکٹرز اینڈریو جیمز مولز کا نام متبادل کوچ کے لئے فائنل کیا گیا ہے ،سٹورٹ لاء آسٹریلیا کی ڈومیسٹک کرکٹ کے کامیاب ترین کپتان رہ چکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :