لیمن کی بوتلیں پینے والے13بچے بے ہوش ، مقامی اتائی ڈاکٹروں کے پاس زیر علاج ،حالت خطرے سے باہر، دکاندار فرار

بدھ 4 مئی 2016 09:38

خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء )ڈرنک کارنر سے لیمن کی بوتلیں پینے والے13بچے بے ہوش ، مقامی اتائی ڈاکٹروں کے پاس زیر علاج ،حالت خطرے سے باہر، دکاندار فرار خانیوال کی تحصیل کبیروالا کے نواحی علاقہ سردارپور میں یونین کونسل روڈ پر اقبال عرف بالی شاہ نامی شخص نے ڈرنک کارنر ٹائپ دکان بنا رکھی ہے جہاں سے گزشتہ روز ایک ساتھ کھیلنے والے 13بچوں نے لیمن کی بوتلیں پی لیں تھوڑی دیر بعد ان کی طبیعت بگڑ گئی ان میں سے کچھ بے ہوش ہوگئے کچھ کو الٹیاںآ نا شروع ہو گئیں مقامی اتائی ڈاکڑوں نے مبینہ طور پر زہریلی بوتلیں پینے سے بیمار ہونے والے بچوں جن کی عمریں دس سے بارہ سال کے درمیان ہیں کو بوتلیں لگاکر ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد متاثرہ بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے والدین شیخ مشتاق ،لیاقت واسطی،نوبہار شاہ، مرید خان ،نذر جڑ،گلزار لوہاراور اقبال خان نے بتایا کہ سردارپور میں بچوں کے کھانے پینے کی چیزیں غیر معیاری ہیں فوڈ پوائزنگ معمول ہے واقعہ کے بعد دکاندار اقبال عرف بالی شاہ فرار ہو گیا اہل علاقہ نے دیہی علاقوں میں غیر معیاری اشیائے خوردو نوش بیچنے والوں کیخلاف بھی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے وقوعہ کی اطلاع ڈی ایچ او خانیوال ڈاکٹر غلام مرتضی کسرا کو دی گئی تو انہوں نے کہا کہ متاثرہ بچوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالامنتقل کیا جارہا ہے ڈی سی او خانیوال خالد محمود شیخ نے بتایا ہے کہ سوڈا واٹر پینے سے بیمار ہونے والے 11بچوں کی حالت سنبھل گئی ہے جبکہ دو بچے ٹی ایچ کیو کبیروالہ میں زیر علاج ہیں۔

(جاری ہے)

ان دونوں بچوں کی حالت بھی خطرے سے باہر ہے۔ڈی سی او کے مطابق سوڈا واٹر بنانے والی فیکڑی سیل کرکے مالک کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔