جو ہار سے ڈرتا ہے وہ کبھی جیت نہیں سکتا ،عمران خان

وزیر اعظم کے دورہ مانسہرہ اور بنوں کے دوران سکول اور کالج بند کرنے کی شدید مذمت کرتا ہوں، انتظامیہ کیخلاف سخت ایکشن لیں گے،چیئرمین تحریک انصاف

بدھ 4 مئی 2016 10:23

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جو ہار سے ڈرتا ہے وہ کبھی جیت نہیں سکتا سیاست میں 20 سال سے نہ ہار مانی ہے اور نہ مانو گا وزیر اعظم نواز شریف کے دورے پر یونیورسٹی بند کرنے پر مذمت کرتا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز پشاور کے قیوم سٹیڈیم میں یوتھ گیمز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔

عمران خان نے کہا کہ ہار سے ڈرنے والا کبھی جیت نہیں سکتا زندگی نام ہی مقابلے کا ہے دنیا میں ایسا کوئی چیمپیئن نہیں ہے جو ہارا نہ ہو جب کرکٹ میں آیا تو پہلے میچ کے بعد باہر نکال دیا گیا چار سال لگے مجھے ٹیم میں واپس آنے میں ۔ میں نے چار سال میں اپنی غلطیوں سے سیکھ کر ٹیم میں واپس آیا بہترین آل راؤنڈر بنا اور پھر کپتان اور پھر ورلڈ کپ جیت کر دیا انسان اگر اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتا تو وہ آگے نہیں بڑھ سکتا انہوں نے کہا کہ ہر ہار کا جائزہ لینا چاہئے ۔

(جاری ہے)

جب آپ بڑھے خواب نہیں دیکھیں گے آپ بڑے آدمی نہیں بنیں گے جب ہم بڑے چیلنج کا سامنا کریں گے تو ہماری سوچ بڑی ہو گی اور ہم کچھ سکیں گے انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مانسہرہ کا دورہ کیا ہزارہ یونیورسٹی دو دن بند رہی آج بنوں گئے تھے تو تب بھی سکول اور کالج بند رہے ہم اس عمل کی مذمت کرتے ہیں اور انتظامیہ کے خلاف سخت ایکشن لیں گے ۔