اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کی فرینکفرٹ میں ملاقات

اقتصادی تعاون اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے فیصلوں پر پیش رفت پر تبادلہ خیال افغان وزیر خزانہ کی اسحاق ڈار کو وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی دعوت

بدھ 4 مئی 2016 10:05

فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغانستان کے انکے ہم منصب عقیل احمد حکیمی نے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ملاقات کی ۔ رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون اور مشترکہ وزارتی کمیشن کے فیصلوں پر پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے افغان وزیر خزانہ عقیل حکیمی نے ملاقات کی اس موقع پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن اور خوشحالی میں مکمل تعاون کیلئے پرعزم ہے جن اقدامات پر دونوں ممالک اتفاق رائے ہوا ہے پاکستان جلد ان پر عملدرآمد یقینی بنائینگے افغان وزیر خزانہ نے پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وزارتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی انہوں نے اس موقع پر اپنائی انفراسٹرکچر بینک کی رکنیت کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست کی افغان وزیر خزانہ نے کہا کہ کاسا 1000 اور تاپی گیس پائپ لائن جیسے منصوبے علاقائی ترقی کیلئے اہم ہے

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :