سپریم کورٹ پر فیصلہ چھوڑا ہے ہم پر ایک پائی ثابت ہوجائے تو ایک منٹ میں چلا جاؤنگا ،نوازشریف
عام انتخابات کے بعد خیبر پختونخواہ کے عوام خواب دیکھانے والوں کی کارکردگی دیکھنے کیلئے بیٹھے ہیں، یہ لوگ دو سال تک دھاندلی کا رونا روتے رہے اور دھرنے میں وقت ضائع کیا سپریم کورٹ نے جب فیصلہ دیا انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی یہ اُن کے منہ پر طمانچہ تھا لیکن انہوں نے پاکستانی عوام سے اپنی غلطیوں کی معافی بھی نہیں مانگی اب 22 سالہ پُرانی باتیں کررہا ہے اور نئے الزام لگا رہے ہیں جن کا کوئی وجود بھی نہیں انہیں پتہ نہیں ان کا کس سے واسطہ پڑا ہے اُن کو معلوم ہوجائیگا گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہم پاکستان کی تباہی کی سیاست اور دھرنا کی منفی سیاست نہیں کرتے ہم نیا پاکستان بنانے والوں اور خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں وہ کچھ نہیں کرسکتے پاکستانی عوام کو ہر قسم کی سہولت دی جائے گی اقتصادی راہداری منصوبے سے ملک پر بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے ، 2018 ء میں بجلی لوڈشیڈنگ کا مکمل خاتمہ کردیا جائے گا جو ہمارا قوم سے وعدہ تھا مگر اس سے بڑھ کر ہم بجلی بھی سستی دیں گے جو کہ ہمارا انتخابی وعدہ بھی نہیں تھا،نیا پاکستان ہم بنائیں گے ،وزیر اعظم کا بنوں میں جلسہ عام سے خطاب
بدھ 4 مئی 2016 10:04
بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4 مئی۔2016ء)وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والوں کا نیا خیبر پختونخواہ دیکھ کر افسوس ہورہاہے کہ کہاں ہے اُن کا نیا خیبرپختونخواہ لیکن ہم بتانا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخواہ میں ہماری اور جے یوآئی مولانا فضل الرحمن کی جماعت کو چند سیٹیں ملیں مگر حکومت ہماری نہ ہونے کے باوجود نیاخیبر پختونخواہ ہم بنائیں گے جس کا مانسہرہ میں تاریخ ساز اعلانات کرکے آغاز کردیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دورہ بنوں کے موقع پر زیاد اکرم درانی سپورٹس کمپلیکس میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن ، وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی ، گورنر خیبرپختونخواہ اقبال ظفر جھگڑا ،وزیر اعظم کے مشیر ومسلم لیگ کے مرکزی سینئر نائب صدر امیر مقام، ایم پی اے اعظم خان درانی، مسلم لیگ کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ ، صوبائی نائب صدور ڈاکٹر پیر صاحب زمان ، ملک حاجی نواب خان ، زاہد اکرم دُرانی، ضلع ناظم عرفان دُرانی ، ضلع نائب ناظم پیرمنیر شاہ بھی موجود تھے وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1991 ء میں پشاور سے اسلام آباد موٹر وے کی بات کی جو آج اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے موجود ہے اس کے علاوہ اس صوبہ میں جب یہ صوبہ این ڈبلیو ایف پی کے نام سے منسوب تھی تو بے شمار سڑکیں بنائی اور آج بنوں میں ایک نئی تاریخ رقم کئے جارہا ہوں جس پر وفاقی وزیر اکرم خان دُرانی کا مشکور ہوں جنہوں نے اہم منصوبوں کے قیام پر کافی عرصہ سے بات چیت کی تاہم منصوبے ہونے چاہیئے کیونکہ یہ علاقہ کئی دہائیوں سے محروم ہے یہاں آتے ہوئے بنوں کو دیکھا وہی پُرانی عمارتیں ، پُرانی سڑکیں ہسپتال سب کو دیکھ کر افسوس ہواکہ نیاپاکستان بنانے کے دعویداروں نے تین سال حکومت کا عرصہ مکمل کرلیا مگروہ نیاخیبرپختونخواہ یا نیا بنوں نہ بنا سکے اور اب نیا بنوں بنے گا۔(جاری ہے)
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 4 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
وزیراعلیٰ سندھ نے رینجرزاختیارات میں توسیع کی سمری پردستخط کردیئے،ترجمان وزیراعلیٰ ہاوٴس
-
تحریک انصاف کا فیصل آباد جلسہ،مقامی تنظیم کا شاہ محمود قریشی ،نامزد کارکن کی زیر نگرانی کام کرنے سے انکار
-
لیمن کی بوتلیں پینے والے13بچے بے ہوش ، مقامی اتائی ڈاکٹروں کے پاس زیر علاج ،حالت خطرے سے باہر، دکاندار فرار
-
فیصل آباد،صنعتوں کیلئے خوشخبری،وزیراعظم کی ہدایت پرٹکسٹائل پروسیسنگ سیکٹرکوسال بھرگیس سپلائی جاری رہے گی
-
سابق صوبائی وزیر ریاض فتیانہ نے جولائی میں نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
-
وزیراعظم کے استعفے کے معاملے پر چار بڑی جماعتیں متفق ہیں ،شیخ رشید
-
کراچی،اوپل لائیٹنگ پاکستان “ اور بین الاقوامی کمپنی ” ملر اینڈ فپس“کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ طے پا گیا
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ،شقی القلب شوہر نے سوئی ہوئی بیوی اور تین بچوں کے گلوں پر چھری چلا دی ،دو کمسن بیٹے جاں بحق
-
آج اور کل سلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
-
پانامہ لیکس،اپوزیشن کے 15نکاتی ٹی او آرز تیار ، وزیراعظم کے استعفیٰ پر اتفاق رائے نہ ہوسکا
-
آرمی چیف نے 11 خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کر دیئے
-
سپریم کورٹ پر فیصلہ چھوڑا ہے ہم پر ایک پائی ثابت ہوجائے تو ایک منٹ میں چلا جاؤنگا ،نوازشریف
-
اسحاق ڈار سے افغان ہم منصب کی فرینکفرٹ میں ملاقات
-
وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، اپوزیشن کے ٹی آر اوز پر مشاورت،قانونی ٹیم نے بریفنگ دی
-
اقتصادی راہداری کے تحت 28 ارب ڈالر کے مختلف منصوبوں پر کام شروع ہو چکا ہے، 2018ء کے وسط میں توانائی کے منصوبے مکمل ہو جائیں گے، پشاور کراچی ریلوے ٹریک توسیعی منصوبہ تیار کر لیا ہے، آئندہ ماہ اس پر عمل ... مزید
-
تحقیقاتی اداروں کی مبالغہ آرائی،ڈاکٹرعاصم کو بل گیٹس سے زیادہ امیرظاہر کردیا
-
نجی ٹی وی کی طرف سے پروگرام میں میبنہ طور پر فوج کو اقتدار سنبھالنے کی دعوت دینے پر پیمرا کے جرمانے کی سزا کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر
-
سب کا احتساب ہوا تو عمران خان سسرال جائیں گے، مولانا فضل الرحمن
-
سپریم کورٹ : حکومتی حج پالیسی2016 مسترد ،پرائیویٹ ٹوورآپریٹرز کا50 فیصد کوٹہ بحال
-
جو ہار سے ڈرتا ہے وہ کبھی جیت نہیں سکتا ،عمران خان
-
ایران سے ایل پی جی درآمد کرنے کا معاہدے طے پا گیا
-
سعودی حکومت نے پاکستان سمیت ایشیائی عازمین حج کے قیام میں توسیع کرتے ہوئے حج کے فوری بعد واپسی پر پابندی عائد کردی
-
پی ایس ایل کی فرنچائزز کی فروخت سے 9.3ملین ڈالر ملے،بورڈ آف گورنر نے چھٹی ٹیم شامل کرنے کی اجازت دیدی ہے،نجم سیٹھی
-
قومی کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کیلئے آسٹریلیا کے سٹورٹ گرانٹ لاکا نام فائنل کرلیا گیا
-
پی سی بی کو پہلے ہی آگاہ کر دیا تھا ٹریننگ کیمپ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گا ، شاہد آفریدی
-
متحدہ عرب امارات بارشوں میں اضافے کے لئے پہاڑ تعمیر کرے گا
-
مغربی افریقی ساحل پر واقع خلیجِ گنی جہاز رانوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک خطہ بن گئی
-
اٹلی میں سیاحت کے فروغ اور چینی باشندوں کو تحفظ کا احساس دلانے کیلئے اطالوی پولیس کے ساتھ چار چینی پولیس اہلکار وں کا بھی گشت
-
عراق میں بدترین انسانی بحران جاری ہے ، اقوام متحدہ
-
ہیٹی کشتی طوفانی لہروں کی نذر ہوگئی ، نو افراد ہلاک
-
اسرائیل نے امن کی عالمی کوششوں کو پھر سبوتاژ کرنے کی ٹھان لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.