عمران خان کے خطاب میں رسول اللهﷺ اور صحابہ کرام کے واقعات اور موجودہ حکمرانوں کے کرپشن کے تذکرے، شرکاء آبدیدہ ہوگئے

پیر 2 مئی 2016 10:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ چیئرنگ کراس پر سونامی شو کے دوران پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے خطاب میں رسول اللهﷺ اور صحابہ کرام کے واقعات اور موجودہ حکمرانوں کے کرپشن کے تذکرے کرتے رہے تو جلسے میں موجود شرکاء آبدیدہ ہوگئے اتوار کو لاہور جلسے کے دوران عمران خان نے اپنی تقریر کے دوران اسلامی تاریخ اور حکمرانوں کے انصاف کے تذکرے کردیئے اور ن لیگ حکمرانوں کی کرپشن اور بے انصافی پر جلسے میں موجود شرکاء اور خواتین آبدیدہ ہوگئے اور روتے ہوئے نظر آتے رہے جبکہ ٹی وی چینلز کے ذریعے خطاب دیکھنے والے پی ٹی آئی کے کارکنان بھی افسردہ ہوگئے جس کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے پورے ملک بھر سے عوام نے کیا۔

متعلقہ عنوان :