سعودی عرب: دہشت گردی کی سازش ناکام، دو اشتہاری ہلاک

پیر 2 مئی 2016 10:59

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء)سعودی عرب کی سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کی ایک خطرناک سازش ناکام بناتے ہوئے دو انتہائی خطرناک دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق دہشت گردوں کیخلاف سعودی فورسز کا تازہ آپریشن سرحدی علاقے عسیر کی بیشہ گورنری میں اس وقت پیش آیا جب خفیہ اداروں کو دو مشتبہ کاروں کی موجودگی کا پتا چلا۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے میڈیا کو بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو خفیہ ذرائع سے بیشہ گورنری میں دو مشتبہ بمبار کاروں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جن کی تلاش اور تعاقب کے بعد ان میں موجود دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔پہاڑی علاقے میں پہنچ کر دہشت گرد محصور ہوگئے مگر انہوں ہتھیار پھینکنے کے بجائے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ جوابی فائرنگ میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ تاہم اس کارروائی میں سیکیورٹی حکام کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔ سیکیورٹی حکام نے مزید تحقیقات بھی شروع کردی ہیں۔ دہشت گردوں کی کاریں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک کار دھماکہ خیز مواد رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :