عراقی شہر سماوہ میں دو کار بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک، 75زخمی

پیر 2 مئی 2016 10:58

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) عراق کے شہر سماوہ میں دو کار بم دھماکوں میں 32 افراد ہلاک اور 75زخمی ہو گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے جنوبی شہر سماوہ میں اتوار کو دو کار بم دھماکے ہوئے۔ حکام نے بتایا کہ ان حملوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک جبکہ 75 زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

سماوہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں نصب بم کے ذریعے پہلا دھماکا صوبائی کونسل کی عمارت کے سامنے جبکہ دوسرا ساٹھ میٹر کی دوری پر واقع بس اسٹیشن پر کیا گیا۔ پولیس نے دھماکوں کی شدت کے پیش نظر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ ان حملوں کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :