دمشق اور گردونواح میں جنگ بندی وقفے میں 24 گھنٹے کا اضافہ

پیر 2 مئی 2016 10:57

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) شام کے دارالحکومت دمشق اور گردونواح میں جنگ بندی وقفے میں 24 گھنٹے کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق شامی حکومت نے تصدیق کر دی ہے کہ دمشق اور گرد و نواح کے علاقوں میں فائربندی دورانیے میں چوبیس گھنٹے کی توسیع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں ہزاروں باغی حکومتی فورسز کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں تاہم اس جنگ بندی میں حلب کا علاقہ شامل نہیں کیا گیا ہے، جہاں باغیوں اور حکومتی دستوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔ حلب میں گزشتہ دس دنوں سے جاری ان جھڑپوں کے نتیجے میں 250 افراد مارے بھی جا چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :