افسوس ہے 30سال ملک دشمن پارٹی کے ساتھ کام کیا،الطاف حسین ظالم او ر جابر شخص ہے،رضا ہارون

اب ظلم اور خوف کی فضاء کو ختم کرنا ہو گا اور بتوں کو توڑنا ہو گا،پنجاب کی عوام ہماری پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہی ہے بھارتی ایجنٹ اور ٹارگٹ کلرز سے مقابلہ کرنا ریاست کا کام ہے نا کہ عام شہریوں کا ،وہ اتوار کے روز لاہور پریس کلب میں افتخار رندھاوا، پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء کی پریس کانفرنس

پیر 2 مئی 2016 10:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2 مئی۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا ہے کہ مجھے افسوس ہے 30سال ملک دشمن پارٹی کے ساتھ کام کیا،الطاف حسین ظالم او ر جابر شخص ہے،اب ظلم اور خوف کی فضاء کو ختم کرنا ہو گا اور بتوں کو توڑنا ہو گا،پنجاب کی عوام ہماری پارٹی میں جوق در جوق شامل ہو رہی ہے،بھارتی ایجنٹ اور ٹارگٹ کلرز سے مقابلہ کرنا ریاست کا کام ہے نا کہ عام شہریوں کا ،وہ اتوار کے روز لاہور پریس کلب میں افتخار رندھاوا،عبدالکریم خان کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے،اس موقع پر ایم کیو ایم پنجاب کے رہنما مبین قاضی،شاکت شاہ،رانا جاوید ایڈووکیٹ،چوہدری تنویر،عدنان حنیف سمیت دیگر عہدیداروں نے شمولیت کی،رضا ہارون نے مزید کہا پنجاب کے لوگوں نے پاک سرزمین پارٹی مٰں شمولیت کے ای میلز ،خط اور پیغامات بھجے اس لے گزشتہ لاہورنیو ایئر پورٹ پر پارٹی کے دفتر کا افتتاح کیا آئندہ چند دنوں میں ملتان،گوجرانوالہ،راولپنڈی،بہاولپور سمیت دیگر پنجاب کے اضلاع میں پارٹی دفتر کھولے جائیں گے،الطاف حسین کا ٹرائل ہو نا چاہیے ملک دشمنی کے بدلے میں کڑی سے کڑی سزا ہو نی چاہیے ،اس کا حال وہی ہونا چاہیے جو ملک دشمن کا ہوا ان کو پوچھا جائے اور کٹہرے مں کھڑا کیا جائے حکومیت اب تک الطاف حسین کے معاملے میں اتنی متحرک نہیں رہی جتنا اس کو ہونا چاہیے،انہوں نے مزید کہا پاناما لیکس پر نواز شریف کو قوم سے خطابات کے ضرورت نہیں تھی بلکہ ان کو پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا چاہیے تھا،بچوں پر الزمات لگے تھے ان کو برائے راست نام نہین تھا ،سپیکر قومی اسمبلی کو نوٹ سلینا چاہیے تھا لیڈر آف ہاؤس پر الزام لگنے کے بعد ان کو چاہیے تھا کہ وہ ایوان مٰں اپنی صفائی پیش کرتے،کمیشن بنانے کی ضرورت نہین تھی بلکہ ریاستی اداروں کو ایکشن مٰں آنا چاہیے تھا نیب ،الیکشن کمیشن ،ایف آئی اے ،ایف بی آر سمیت دیگر اداروں کو نوٹس لینے چاہیے تھا،کیونکہ کمین نے بھی انہی ادارں سے رپورٹ طلب کرنی ہے،انہوں نے مزی دکہا متحدہ حقیقی سے الائنس کا کوئی چانس نہیں ہے اگر مستقبل میں کوئی بات ہوئی تو ایجنڈا دیکھ کر فیصلہ کیا جائے گا،ایم کیو ایم کے چار لوگ جن پر بھارتی ایجنٹ ہو نے کا الزام ہے ان کو شامل نہیں کیا جائے تمام محب وطن لوگوں سے بات ہو سکتی ہے ،انہوں نے کہا بہت جلد پارٹی منشور تیار کرکے اعلان کردی اجائے گا اور پارٹی عہدیداران کی فہرست الیکشن کمیشن کو جمع کرادی جائے گی،پارٹی فنڈنگ شفاف ہو گی اور تمام دستاویز ویب سائٹ پر ہو گئی۔