افغان حکومت کی 34لاکھ افغان شہریوں کی واپسی میں ڈیڈ لائن کی توسیع کیلئے وفاق سے درخواست

اتوار 1 مئی 2016 11:02

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء) افغان حکومت نے 34لاکھ افغان شہریوں کی واپسی میں ڈیڈ لائن کی توسیع کے لئے درخواست وفاقی حکومت کو دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل افغان مہاجرین کے واپسی کے دورانیہ میں ساڑھے چار سال کی توسیع کی جا چکی ہے رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ 34لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کے وطن واپسی کی ڈیڈ لائن تیس جون کو ختم ہو رہی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ آٹھ اپریل کو پاک افغان طورخم بارڈر پر دونوں ممالک کے سرحدی حکام کے فلیگ میٹنگ میں افغان حکام نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں مزید دو سال کی توسیع کی درخواست کر دی تھی ذرائع نے بتایا ہے کہ افغان حکومت نے وزارت خارجہ ، وزارت سیفران سے بھی افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن میں مزید دو سال کی توسیع کامطالبہ کے پیش نظر رابطہ کیا ہے ۔

افغان حکومت نے موقف اختیارکیا ہے کہ افغانستان میں امن وامان کی صورتحا ل کے باعث جون میں ختم ہونے والی ڈیڈ لائن میں مزیددوسال کی توسیع امن و امان کے باعث کی جائے ۔ خیبر پختونخوا حکومت ، سندھ حکومت ، بلوچستان حکومت اور پنجا ب حکومتوں نے افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی فوری طور پر مطالبہ کیا تھا اور ڈیڈ لائن میں پہلے سے ہی مخالفت کی ہے ۔