سندھ میں رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پربدعنوانی کاانکشاف

نیب نے چیف سیکریٹری سندھ سے مانگ لی

اتوار 1 مئی 2016 10:57

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء)سندھ میں رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پربدعنوانی کاانکشاف ہواہے جس کی تفصیلات نیب نے چیف سیکریٹری سندھ سے مانگ لی ہے محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹرریشن اینڈکوآرڈی نیشن کی جانب سے لکھے گئے خط نمبرNO:PSO/Secy(IBC)/(SGA and CD)/NAB/2016میں واضح الفاظ میں کہاگیاہے کہ نیب کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ رواں مالی سال کے پچھلے مہینوں میں بھاری رقومات ٹھیکیداروں کومختلف محکموں کی جا نب سے دی جارہی ہے اوراس کیلئے سندھ پبلک پریکیورمینٹریگیولیٹری اتھارٹی سیپرا کی بھی منظوری نہیں لی جارہی ہے جس سے سرکاری خزانہ کوبھاری مالی نقصان ہورہاہے اس لئے چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے تمام محکموں کوہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اپنے محکموں میں مانیٹرنگ کانظام موثرکریں جہاں ترقیاتی کام کرائے جارہے ہیں اعلی افسران چیک دینے سے قبل سرزمین کاجائزہ بھی لیں ترقیاتی کام کامعیاربھی دیکھیں اور جومتعلقہ افسران نگرانی پرتعینات ہیں ان سے بھی کارکردگی رپورٹ لے کر چیک کی صورت میں ادائیگی کریں۔

متعلقہ عنوان :