گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت سندھ کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی
پاناما لیکس اپنی جگہ لیکن اعلیٰ عدالتیں پہلے سندھ میں ہونے والی اربو کی کرپشن کاازخودنوٹس لیں،سندھ میں حکومتی ادارے کرپشن سے تباہ ہوچکے ہیں، ترقی کے اعتبار سے سندھ کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے، پیرپگارا کی اجلا س کے بعد صحافیوں سے گفگتو
اتوار 1 مئی 2016 10:57
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے حکومت سندھ کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا اجلاس کنگری ہاؤس میں ہفتہ کو حروں کے روحانی پیشوا پیرپگاراکی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹرارباب غلام رحیم،وفاقی وزیر غلام مرتضی جتوئی،پیرصدرالدین شاہ راشدی،ڈاکٹرذوالفقارمرزا،مخدوم فضل،ایازلطیف پلیجو، عرفان اللہ مروت سمیت دیگرنے شرکت کی۔
بعدازاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پیرپگارانے کہاکہ پاناما لیکس اپنی جگہ لیکن اعلیٰ عدالتیں پہلے سندھ میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کاازخودنوٹس لیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں حکومتی ادارے کرپشن سے تباہ ہوچکے ہیں، ترقی کے اعتبار سے سندھ کو 10 سال پیچھے دھکیل دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کرپشن روکنے کے ایک نکاتی ایجنڈے پر قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ کو عام آدمی کو پاناما لیکس کا کچھ پتہ نہیں ہے اور نہ ہی انہیں اس سے کچھ واسطہ ہے۔ پیر پگارا نے کہا وزیراعظم نوازشریف پاناما لیکس پر پہلے ہی خط لکھ دیتے تو اتنا شورشرابا نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس پر مزید نام آنے سے صورت حال اور خراب ہوگی جبکہ سندھ میں ہمارے ورکرز کے خلاف بڑھتی ہوئی انتقامی کارروائیاں پاناما سے زیادہ بے چینی پیدا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا سندھ کے عوام کو پاناما لیکس سے واسطہ نہیں ہے وہ یہ جانتے ہیں کہ خاکروب کی ملازمت بھی 5 لاکھ سے کم میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا سندھ کو جان بوجھ کر تباہ کیا گیا ہے، نوازشریف نے سندھ میں سب کچھ زرداری کے حوالے کردیا جس کا نتیجہ یہ نکلا سندھ میں نون لیگ والے گھروں پر بیٹھ گئے ہیں کیونکہ لیگی ورکرز کا کسی اور پارٹی میں جانا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے عام انتخابات انتہائی مشکل ہوں گے اور آصف علی زرداری کو موجودہ ارکان اسمبلی بھی نہیں ملیں گے۔ پیرپگارانے کہا کہ میاں صاحب نے سب کچھ پیپلزپارٹی کے حوالے کردیا اور سندھ کے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔ سندھ کی عوام کے مشکلات کے ازالے کے لیے گرینڈڈیموکریٹک الائنس اپنا کردار ادا کرے گی اور ہم کرپشن کے خاتمے کے لیے بھرپور تحریک چلائیں گے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے ترجمان ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ 22 مئی کو حیدرآباد جبکہ 5 جون کو کراچی میں ورکرز کنونشن منعقد کیے جائیں گے۔ حیدرآباد کنونش حوروں کے روحانی پیشوا پیرپگارا کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیاہے کہ ہمارے ورکرز کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند نہ ہوئیں تو سندھ میں پہیہ جام ہرتال کی کال دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کے خلاف سپریم کورٹ بالخصوص سندھ ہائی کورٹ اس کا نوٹس لے اور فوری طور پر کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی، اسپین، لندن، برازیل، فرانس سمیت دیگر ممالک میں آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماوٴں کی جائیدادوں کی خلاف تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں سندھ کا نمائندہ جی ڈی اے کی مشاورت سے نامزد کیا جائے۔ ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ نوازشریف نے 3 برس سے سندھ کو نظرانداز کررکھا ہے، پیپلزپارٹی سے تعلقات کی خاطر وزیراعظم نے حکومت سندھ کی کرپشن پر آنکھیں بند کرلی ہیں۔ وزیراعظم کو پاناما لیکس پر پیپلزپارٹی کی تحریک چلانے کی دھمکیوں پر سبق سیکھنا چاہیے اور اب انہیں معلوم ہوجانا چاہیے کہ پیپلزپارٹی ان کے ساتھ ہے یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب سندھ کی عوام کو بتائیں ان کی وفاقی حکومت نے سندھ کو کون سا ترقیاتی منصوبہ دیا ہے۔ آج تک سندھ کو کوئی ترقیاتی پیکیج نہیں دیا گیا، گیس کی پیداوار میں خودکفیل ہونے کے باوجود سندھ کے عمرکوٹ، مٹھی اور بہت سے شہروں میں گیس کی سہولت میسر نہیں ہے۔ ایازلطیف پلیجو نے کہا کہ آصف زرداری، شاہِ ایران،کرنل قذافی اور حسنی مبارک کی کرپشن سے سبق سیکھیں، کرپشن کا نتیجہ بالآخر وہی نکلتا ہے جو حشر ان حکمرانوں کا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اگست میں سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں جلسے منعقد کرے گا۔ وفاقی وزیرمرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ کو جس طرح نظرانداز کیا ہے اس معاملے پر سندھ سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء جلد وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور ہم وفاقی کابینہ میں بھی یہ مسئلہ اٹھائیں گے۔ پیر صدرالدین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ ہم نے ہمیشہ وفاقی کابینہ میں سندھ کے حق کی بات کی ہے۔ مگر اب پانی سر سے گزرچکا ہے، سندھ کے حقوق کے لیے وزیراعظم سے دوٹوک بات کریں گے اور سندھ میں ہونے والی کرپشن پر کوئی سمجھوتہ یا خاموش رہنا مجرمانہ فعل ہوگا۔ سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ کرپٹ حکومت سندھ نے صوبے کو تباہ وبرباد کردیا ہے، میری حکومت کی کارکردگی موجودہ حکومت سے کہیں زیادہ بہتر تھی۔ ڈاکٹر ذوالفقارمرزا نے کہا کہ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ کے غریب لوگوں کی آواز بن چکا ہے۔ سندھ حکومت کے مظالم سے تنگ لوگوں کو پاناما سے نہیں آصف زرداری اور اس کی ٹیم کی کرپشن سے واسطہ ہے۔ آصف زرداری اور اس کی ٹیم پاناما سے بڑا کینسر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیے جانے کی آڑ میں غریب کسانوں پر ایک اور ظلم برپا کردیا گیا ہے۔ آصف زرداری اور فریال تالپور غریب کسانوں کی زمینیں ہتھیاکر اپنے نام پر چڑھارہے ہیں۔ عرفان اللہ مروت نے کہا کہ کراچی میں 5 جون کو ہونے والا کنونشن حکومت کے خلاف ایک نئی تحریک کی بنیاد رکھے گا، ہم انتقامی کارروائیوں سے خوف ہونے والے نہیں ہے، موجودہ سندھ حکومت کو اس کو منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے۔ گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے رہنماوٴں نے حکومت کو متنبہ کیا اگر سندھ میں انتقامی کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو عوام کو سڑکوں پر آنے کی کال دیں گے۔ اس موقع پر ایازلطیف پلیجو نے کراچی اور حیدرآباد کنونشن کے لیے کمیٹیوں کے قیام کا بھی اعلان کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
اتوار 1 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
ملک پر 67 سالوں سے استحصالی طبقہ قابض ہیں، اقتدار میں آکر لوٹی گئی ملکی دولت واپس لائیں گے، افتخار چوہدری
-
ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائیاں منظر عام پر لائی جائیں،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
-
عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ
-
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت سندھ کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی
-
نجی ٹی وی چینل نے 30سالہ کیریئرملیامیٹ کردیا،حرجانے کیلئے عدالت سے رجوع کرونگا،اداکارحمیدشیخ
-
سندھ میں رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پربدعنوانی کاانکشاف
-
افغان حکومت کی 34لاکھ افغان شہریوں کی واپسی میں ڈیڈ لائن کی توسیع کیلئے وفاق سے درخواست
-
مولانا طارق جمیل خیبرپختونخوا اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں خطاب کریں گے
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامہنگاہوگیا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا
-
خود کو اور پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، نواز شریف
-
نواز شریف پہلے خود جواب دیں دوسروں کو چور نہ کہیں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ درست ہے،عمران خان
-
پانامہ لیکس نے ن لیگ کی حکومت کو لیک کردیا،بلاول بھٹو، نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
بیٹے کو جائیداد کی منتقلی،وزارت خارجہ کا ڈاکٹر عاصم کی دستاویزات کی تصدیق سے انکار
-
ا یشیائی اور گورے کے خون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی
-
پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ،چینی وزیرخارجہ
-
پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائے ، امریکہ
-
پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے بڑا مسئلہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی
-
بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ 2018 تک ختم ہو جائے گی،عابدشیرعلی
-
لیگی رکن قومی اسمبلی کی پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لا ریویو کمیٹی کا اجلاس
-
نواز شریف کے بھی پارٹی جلسوں کیلئے ڈی جے کی خدمات لینے کے احکامات جاری
-
پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے،جہانگیر ترین
-
47ہزاربھارتی ڈیلرزکا کم عمری یا بچوں کی شادیاں کروانیوالے خاندانوں کو ٹینٹ نہ دینے کا اعلان
-
شام میں جزوی جنگ بندی کا آغاز
-
یھارت میں جہیزکے لیے تین برس میں ہزاروں قتل
-
کینیا، بارشوں اور سیلاب کے باعث چودہ افراد ہلاک ، متعدد بے گھر
-
افغانستان گیارہ طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے
-
سعودی طالبہ کے قاتل برطانوی کو 27 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
عراق‘ سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ‘ چار داعش کمانڈر ہلاک‘ متعدد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.