ملک پر 67 سالوں سے استحصالی طبقہ قابض ہیں، اقتدار میں آکر لوٹی گئی ملکی دولت واپس لائیں گے، افتخار چوہدری

اتوار 1 مئی 2016 10:49

بہاول پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1مئی۔2016ء) جسٹس پارٹی کے سربراہ و سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار چوہدری نے کہا ہے کہ ملک پر 67 سالوں سے استحصالی طبقہ قابض ہیں اقتدار میں آکر لوٹی گئی ملکی دولت واپس لائیں گے اور اس ملک کو خوشحال بنائیں گے ہماری پارٹی کو بنے ابھی چار پانچ ماہ ہوئے ہیں عوام میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہیں وہ لاہور سے ڈہرکی جاتے ہوئے بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر صحافیوں سے بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے حوالے سے چیف جسٹس ملک میں واپس آچکے ہیں وہ ٹی او آرز کو دیکھے گے قر ضہ جات کے حوالے سے کیسسز پہلے ہی سپریم کورٹ میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی بات نہیں ہو نی چاہیے صحافیوں پر تشدد کی بھرپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ محنت کش بھائیوں مزدوروں اور ڈسے ہوئے طبقہ سے اظہار یک جہتی کے لیے یکم مئی کو ڈہرکی میں کنونشن میں شریک ہونے کے لیے جا رہا ہوں انہوں نے کہا کہ میرے دور میں ملکی دولت لوٹنے والوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیا جاتا رہا ہیں ۔

متعلقہ عنوان :