عراق‘ سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ‘ چار داعش کمانڈر ہلاک‘ متعدد زخمی

اتوار 1 مئی 2016 11:59

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء) عراق میں سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں چار داعش کمانڈر ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے شمالی صوبہ کرکوک کے ضلع ہاؤیجا میں اس وقت داعش جنگجوؤں کو فضائی حملے کا نشانہ بنایا جب وہ ایک اجلاس میں مصروف تھے۔

(جاری ہے)

حملے میں چار داعش کمانڈر ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :