سعودی طالبہ کے قاتل برطانوی کو 27 سال قید کی سزا سنا دی گئی

کم عمر برطانوی جیمز فئرویدر نے سعودی طالبہ کو چاقو کے وار سے قتل کر دیا تھا

اتوار 1 مئی 2016 11:59

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء )برطانیہ میں 17 جون 2014ء کو ’ایسکس‘ یونیورسٹی میں زیرتعلیم سعودی طالبہ کے قاتل کو انگلینڈ کی مرکزی عدالت نے ستائیس سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ویلز میں قائم سینٹرل عدالت Old Bailey کی جانب سے ایک سال کی تحقیقات کے بعد کم عمر برطانوی جیمز فئرویدر کو سعودی طالبہ ناھد المانع کو راہ چلتے ہوئے چاقو سے پے درپے وار کر کے قتل کرنے کے جرم میں ستائیس سال سزا سنائی۔

یاد رہے کہ سعودی طالبہ ناھد المانع ایسکس یونیورسٹی میں بیالوجی کے شعبے میں ڈاکٹریٹ کی طالبہ تھیں۔ وہ برطانیہ پہنچنے کے چھ ماہ بعد اس وقت ایک جنونی برطانوی کے حملے کا شکار ہوئیں جب وہ اپنے فلیٹ سے یونیورسٹی کی طرف جا رہی تھیں۔ یہ واقعہ کولچسٹر شہر میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

المانع کے قتل کی خونی واردات سے تین ماہ پہلے اسی شہر میں ایک 33 سالہ شخص کو چاقو کے وار سے ہلاک کردیا گیا تھا مگر پولیس تین بچوں کے مقتول والد کے قاتل کو پکڑنے میں بری طرح ناکام تھی کہ سعودی طالبہ کے قتل کا واقعہ رونما ہوگیا۔

سفاک قاتل نے برطانوی شہری کے جسم پر چاقو کے 102 وار کیے تھے۔ جبکہ سعودی طالبہ کیجسم 16 وار کیے گئے جس کے نتیجے میں موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ سعودی طالبہ اور برطانوی شہری کے قاتل کو سنہ 2015ء میں اس وقت پکڑا گیا جب وہ اسی شہر میں ایسی ہی ایک اور خونی واردات کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ ناھد المانع کے قتل کے وقت قاتل جیمز فیئرویدر کی عمر 15 سال تھی۔ اکتیس سالہ طالبہ کے جسم پر چاقو کے16 وار کیے گئے۔ اس کی آنکھوں، گردن، بازووٴں اور سر پر حملے کیے گئے جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :