یھارت میں جہیزکے لیے تین برس میں ہزاروں قتل

اتوار 1 مئی 2016 11:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء)بھارت کی پارلیمان میں بتایا گیا ہے کہ سنہ 2012 سے2014 میں تین برس کے درمیان جہیز کے لین دین سے منسلک 24,700 اموات درج کی گئیں۔

(جاری ہے)

معروف غیر ملکی نشریاتی ادارے کے مطابق بھارت کی نیشنل کرائم بیورو کے ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ سنہ 2012 میں 8,233 نئی شادی شدہ خواتین کی جہیز کے لین دین کے حوالے سے موت ہوئی۔سنہ 2013 میں 8,083 اور 2014 میں 8,455 نئی شادی شدہ خواتین موت کا شکار ہوئیں۔تین برس کی اس مدت میں جہیز کے 30 ہزار سے زیادہ مقدمات درج کیے گئے تھے۔پولیس کے کرائم ریکارڈ بیورو کے پورے ملک سے جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق تین برس کی مدت میں 24,700 خواتین کی موت رجسٹر کی گئی۔ اس لحاظ سے اوسطً ہرروز 22 نئی شادی خواتین جہیزکی بھنٹ چڑھیں۔

متعلقہ عنوان :