نواز شریف کے بھی پارٹی جلسوں کیلئے ڈی جے کی خدمات لینے کے احکامات جاری

آئندہ جلسوں کیلئے فوری پر ڈی جے کی تلاش اور پارٹی منشور کے مطابق زبردست ترانے اور گانے تیار کرکے جلسوں میں جلائے جائیں، دانیال عزیز کو خصوصی ہدایت

اتوار 1 مئی 2016 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے بھی اپنے پارٹی جلسوں کیلئے ڈی جے کی خدمات حاصل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کو خصوصی طور پر ہدایت کی گئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ جلسوں کیلئے فوری طور پر ڈی جے کی تلاش کی جائے اور پارٹی منشور کے مطابق زبردست قسم کے ترانے اور گانے تیار کرکے جلسوں میں جلائے جائیں۔ واضح رہے کہ سیاسی جلسوں میں ڈی جے کا کردار تحریک انصاف نے متعارف کروایا ہے اور تحریک انصاف کے بعد پی پی پی نے ناز بٹ کی خدمات حاصل کیں اور اب مسلم لیگ ن نے بھی ڈی جے کی تلاش شروع کردی ہے۔