ا یشیائی اور گورے کے خون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی
پاکستان ایک آزاد ریاست اور اس کے اپنے سیکورٹی مفادات ہیں، پاکستانی سیکورٹی فورسزکے دہشت گردی کے خلاف اقدا مات قابل تحسین ہیں کنٹریکٹ لیبر کو مکمل طور پر ختم کیا جائے، پی آئی اے کی نجکاری ممکن ہوتی ہے تو پھر سوئی گیس اور اسٹیل مل سمیت دیگر ادارے بھی نہیں بچ سکیں گے ، وقت ہے مزدوروں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی زیر اعلی سندھ وزیر محنت کو فوری طور پر تبدیل کریں اور ایسا وزیر لائیں جو مزدوروں کی بات سنیں،سیمینار سے خطاب
اتوار 1 مئی 2016 11:29
xکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1مئی۔2016ء)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ جب مسلم ممالک میں کوئی واقعہ ہوتا ہے تو امریکہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموشی اختیار کرکے رکھتی ہیں لیکن جب پیرس میں واقعہ ہوتا ہے تو واشنگٹن میں واویلا مچ جاتا ہے ،ایشیائی اور گورے کے خون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے۔پاکستان ایک آزاد ریاست اور اس کے اپنے سیکورٹی مفادات ہیں جس طرح پاکستان کی سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔
امریکہ پاکستان کی عدالتوں کا احترام نہیں کرتا،ریمنڈڈیوس کے معاملے میں اور اب شکیل آفرید ی کے معاملے میں پاکستانی عدالتوں کا احترام نہیں کیا جارہا ہے ۔مزدوروں کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ کنٹریکٹ لیبر کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔(جاری ہے)
اگر پی آئی اے کی نجکاری ممکن ہوتی ہے تو پھر سوئی گیس اور اسٹیل مل سمیت دیگر ادارے بھی نہیں بچ سکیں گے ۔
اس لئے اب وقت ہے کہ مزدوروں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔وزیر اعلی سندھ وزیر محنت کو فوری طور پر تبدیل کریں اور ایسا وزیر لائیں جو مزدوروں کی بات سنیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے مناسبت سے کراچی پریس کلب میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور ٹریڈ یونین فیڈریشنزکے تحت منعقدوہ سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔اس موقع پر مختلف مزدور تنظیموں اور صحافیوں نے بھی شرکت کی ۔اس موق پر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، لیاقت ساہی،آئی اے رحمن،کرامت علی،ایپنک کے شفیع الدین اشرف،پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے جنرل سیکریٹری خورشید عباسی، کراچی پریس کلب کے سیکریٹری جنرل اے ایچ خانزادہ ،سینئر صحافی خورشید تنویرا ورسینئر صحافی نذیر لغاری سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔میاں رضا ربانی نے کہا کہ امریکی کانگریس خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے بیان دیا کہ کانگریس ارکان کو تحفظات ہیں کہ پاکستان کو دیئے جانے والے ایف 16 کے پروگرام کو عملی جامہ نہیں پہنایاجاسکتا تو میں وزیر اعظم سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگر امریکی کانگریس ارکان کو تحفظات ہیں تو پاکستان کے کچھ پارلیمنیٹرین کو بھی تحفظات ہیں کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان جو رشتہ ہے اس میں امریکہ کو زیادہ لچسپی نہیں ہے جبکہ پاکستان کو یہ رشتہ بہت عزیز ہے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایسا رویہ اختیار کیا ہوا ہے کہ اس کا جھکاؤ زیادہ تر ہندوستان کی طرف ہے اور نیوکلیئر ڈیل بھی ہندوستان کے ساتھ ہوئی ہے جبکہ پاکستان کو کچھ نہیں دیا گیا ۔رضاربانی نے کہا کہ پاکستان کے کچھ پارلیمنیٹرین کو یہ بھی اعتراض ہے کہا کہ پاکستان ایسے ملک کے ساتھ دوستی بڑھار ہاہے جس کی بمباری میں افغانستان کے ہسپتال میں کئی معصوم اور بے گناہ شہید ہوگئے اس وقت انسانی حقوق کے تقاضے کہاں تھے جن کا پرچار امریکہ سامراج کررہا ہے جب فلسطین میں ماؤں اور بہنوں کو شہید کیا جاتا ہے تو امریکہ خاموش رہتاہے جب پشاور میں قتل وغارت کے واقعات ہوتے ہیں تب بھی امریکہ خاموش رہتاہے لیکن جب پیرس میں کوئی واقعہ پیش آتا ہے تو واشنگٹن میں واویلا مچ جاتا ہے ایک ایشائی اور ایک گورے کے خون میں فرق نہیں ہوسکتا ۔امریکہ پاکستان کی عدالتوں کا احترام نہیں کرتا ہم نے اس وقت بھی دیکھا تھا کہ جب ریمنڈڈیوس کا معاملہ سامنے آیا اور اب شکیل آفریدی کے مسئلے پر بھی امریکی صدارتی امیدوار کا کہنا ہے کہ صدر بننے کے بعد شکیل آفریدی کو 3 ہفتوں میں آزاد کراؤں گا۔رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد ریاست ہے ہمارے اپنے سیکورٹی مفادات ہیں جس طرح پاکستان کے سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف اقدام اٹھایا ہے وہ قابل تحسین ہے ۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مزدوروں کی تحریکوں کو ختم کیاجارہا ہے اور بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ پی آئی اے کے ملازمین کی جدوجہد میں کسی نے بھی ساتھ نہیں دیا۔کراچی وہ شہر ہے جہاں مزدوروں نے ایوب خان کے خلاف علم بغاوت بلند کیا تھا انہوں نے کہا کہ ٹریڈیونیز کو ختم کرنے کے لئے کنٹریکٹ لیبر یعنی ٹھیکیداری نظام کو لایا گیا ہے ۔ یہ نظام آئین کے آرٹیکل 5 کی خلاف ورزی ہے ۔ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ کنٹریکٹ لیبر کو مکمل طور پر ختم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص طریقے سے مختلف طلباء اورٹریڈیونینز کو پہلے کمزور کیا گیا اور پھر انہیں ایک ایک کرکے ختم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی آئی اے کی نجکاری ہوجاتی ہے تو پھر اسٹیل مل ، سوئی گیس اور دیگر ادارے بھی نجکاری سے نہیں بچ سکتے اور اس نجکاری کے جن کو کوئی بھی نہیں روک سکتا ابھی بھی وقت ہاتھ سے نہیں گیا مزدورو ں کو ایک ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے اور میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے درخواست کرتاہوں کہ سندھ کے وزیر محنت کو تبدیل کرکے ایسے شخص کو اس عہدے پر فائز کیا جائے جو مزدوروں کی بات سے سنیں اوران کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہو تو ان مسائل کو حل کر سکے ۔ہمارا یہ بھی مطالبہ ہے کہ مزدوروں کے لئے سینیٹ ، قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں مخصوص کی جائیں تاکہ مزدور ایوانوں میں پہنچ کر اپنی آواز کو بلند کرسکیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ ایک طاقتور طبقہ ہے اور ایک مظلوم طبقہ ہے اور طاقتور طبقہ ظلم کرتا ہے اور مظلوم سہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کو لوٹنے والے سیاستدان بھی آج مزدوروں کا دن مناررہے ہیں۔یہ سوچنے کا امر ہے کہ مزدوروں کے دن کو بھی ہائی جیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ،مقررین نے کہا کہ پاکستان میں ہر آدمی کو پھلنے پھولنے کا موقع ملنا چاہئے ۔شگاکو کے مزدوروں نے ظلم کے خلاف پھانسی کے پھندوں کو چوما جس کے بعد مزدور تحریکوں نے کئی ملکوں کے نظام تبدیل کردیئے اور کئی ممالک میں مزدوروں کی حکومتیں قائم ہوچکی ہیں۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
اتوار 1 مئی 2016 کی مزید خبریں
-
ملک پر 67 سالوں سے استحصالی طبقہ قابض ہیں، اقتدار میں آکر لوٹی گئی ملکی دولت واپس لائیں گے، افتخار چوہدری
-
ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائیاں منظر عام پر لائی جائیں،سپریم کورٹ میں درخواست دائر
-
عمران خان پر لاہور میں حملے کا خطرہ
-
گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی حکومت سندھ کی انتقامی کارروائیوں کے خلاف سندھ میں پہیہ جام ہڑتال کی دھمکی
-
نجی ٹی وی چینل نے 30سالہ کیریئرملیامیٹ کردیا،حرجانے کیلئے عدالت سے رجوع کرونگا،اداکارحمیدشیخ
-
سندھ میں رواں مالی سال ترقیاتی منصوبوں میں بڑے پیمانے پربدعنوانی کاانکشاف
-
افغان حکومت کی 34لاکھ افغان شہریوں کی واپسی میں ڈیڈ لائن کی توسیع کیلئے وفاق سے درخواست
-
مولانا طارق جمیل خیبرپختونخوا اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں خطاب کریں گے
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونامہنگاہوگیا
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نیا ریکارڈ بن گیا
-
خود کو اور پورے خاندان کو احتساب کیلئے پیش کر دیا، نواز شریف
-
نواز شریف پہلے خود جواب دیں دوسروں کو چور نہ کہیں، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ درست ہے،عمران خان
-
پانامہ لیکس نے ن لیگ کی حکومت کو لیک کردیا،بلاول بھٹو، نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
بیٹے کو جائیداد کی منتقلی،وزارت خارجہ کا ڈاکٹر عاصم کی دستاویزات کی تصدیق سے انکار
-
ا یشیائی اور گورے کے خون میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے، رضا ربانی
-
پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لئے اقتصادی گیم چینجر منصوبہ ہے ،چینی وزیرخارجہ
-
پاکستان ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اختلافات کے خاتمے کیلئے مذاکرات کا راستہ اپنائے ، امریکہ
-
پاکستان کا ایٹمی طاقت ہونا پوری دنیا کیلئے بڑا مسئلہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی ہرزہ سرائی
-
بجلی ، گیس کی لوڈشیڈنگ 2018 تک ختم ہو جائے گی،عابدشیرعلی
-
لیگی رکن قومی اسمبلی کی پنجاب حکومت کیخلاف بغاوت
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت لا ریویو کمیٹی کا اجلاس
-
نواز شریف کے بھی پارٹی جلسوں کیلئے ڈی جے کی خدمات لینے کے احکامات جاری
-
پاکستان میں 70 ارب کی سرمایہ کاری کی، 2011 ء سے اب تک 52 کروڑ بیرون ملک بھیجے تمام ریکارڈ ایف بی آر میں موجود ہے،جہانگیر ترین
-
47ہزاربھارتی ڈیلرزکا کم عمری یا بچوں کی شادیاں کروانیوالے خاندانوں کو ٹینٹ نہ دینے کا اعلان
-
شام میں جزوی جنگ بندی کا آغاز
-
یھارت میں جہیزکے لیے تین برس میں ہزاروں قتل
-
کینیا، بارشوں اور سیلاب کے باعث چودہ افراد ہلاک ، متعدد بے گھر
-
افغانستان گیارہ طالبان نے ہتھیار ڈال دیئے
-
سعودی طالبہ کے قاتل برطانوی کو 27 سال قید کی سزا سنا دی گئی
-
عراق‘ سیکیورٹی فورسز کا فضائی حملہ‘ چار داعش کمانڈر ہلاک‘ متعدد زخمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.