اختتام ہفتہ پر ملک بھر میں موسم گرم/خشک رہنے کا امکان ،درجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہے گا ،محکمہ موسمیات

اگلے ہفتے کے دوران تیزہوائیں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:35

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) ہفتہ اور اتوارکے دوران ملک بھر میں موسم گرم /خشک رہنے کا امکان ہے۔خشک موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاشتکار حضرات گندم کی کٹائی کا سلسلہ مکمل کریں۔اگلے ہفتے کے دوران تیزہوائیں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے ۔گرم اور خشک موسم کے باعث اگلے دوروز(ہفتہ /اتوار) کے دوران دن کے دوران د رجہ حرارت معمول سے 2سے 4ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ر ہے گا ۔

تاہم منگل سے بارش اور تیز ہواؤ ں کے باعث دن کے درجہ حرارت خصوصا پنجاب، فا ٹا، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں 2سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم رہیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤ ں کا ایک نیا سلسلہ اتوار کی شام /سوموار کے روز پاکستان میں داخل ہوگا۔

(جاری ہے)

جسکی وجہ سیسوموار شام سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، فاٹا، خیبر پختونخواہ، پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں وقفیوقفے سے کہیں کہیں تیز ہواؤ ں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی سوموار سے بدھ کے دوران تیز/گرد آلودہواو?ں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموار سے جمعرات کے دوران پنجاب اورخیبر پختونخواہ میں زیادہ تر شام کے اوقات میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی اس لیے کسانوں کو چاہئے کہ کٹائی کی ہوئی گندم کی فصل کو کھلا نہ چھوڑیں اور ڈھانپ کر رکھیں۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران:ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے.جبکہ ملک کے میدانی اور جنوبی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہیے گا۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سب سے زیادہ درجہ حرارت:شہید بینظیر آباد 47،سکھر، دادو چھور، تربت 46 ، جیک آباد، پڈعیدن، روہڑی اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :