محکمہ ایکسائز کا انوکھا کارنامہ،ڈیٹا آپڑیٹر کی من مانیاں جاری،قانون کی دھجیاں اڑا دی

سابق صدر فاروق لغاری کی گاڑی ایل زیڈ جی4453 جعلسازی سے آگے فروحت کردی

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا انٹری آپریٹر نے پانچ سال قبل وفات پانے والے پاکستان کے سابق صدر فاروق لغاری کی گاڑی ایل زیڈ جی4453 جعلسازی سے آگے فروحت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کے ڈیٹا انٹری آپریٹرز کی من مانیاں جاری ہے زرایع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈیٹاآپڑٹیڑ عمر نے پانچ سال قبل وفات پانے والے سابق صدر فاروق لغاری کی گاڑی کو بچوں کے نام کیئے بغیر ایجنٹ عدنان سے رشوت وصول کر کے گاڑی ایل زیڈ جی4453 جعلسازی سے زوبیہ عمار کو فروخت کر دی۔

زرایع نے بتایا ہے کہ گاڑی ٹرانسفر کرتے وقت ڈیٹا آپریٹر عمر نے ڈیڈ پر خود ہی اپنے دسخط اور انگوٹھے کانشان لگایا جس کی ایکسائز کا قانون اجازت نہیں دیتا ہے۔گاڑی سابق صدرفاروق لغاری کے بچوں کے نام کیے بغیر فروخت نہیں کی جاسکتی تھی۔زرایع نے یہ بات انکشاف کی کہ اس جعلسازی کے بارے میں ایکسائز کے حکام کو آگاہ کیا گیا ہے لیکن انہوں نے ابھی تک کوئی قانونی کاروائی نہیں کی بلکہ تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :