حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کو مال روڈ پر ریلی کی اجازت نہیں دی۔ترجمان پنجاب حکومت

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) حکومت پنجاب کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے پی ٹی آئی کو مال روڈ پر ریلی کی اجازت نہیں دی۔ ہائیکورٹ کے حکم سے مال روڈ پر ریلیوں اور جلسے جلوس پر پابندی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پنجاب حکومت نے بتایا کہ دفعہ 144 کے تحت مال روڈ پر جلسے جلوس پر پابندی کے باوجود پی ٹی آئی مال روڈ پر ریلی نکالنے پر بضد ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی قیادت کو سکیورٹی خدشات سے بھی آگاہ کر چکی ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی ذمہ دار پی ٹی آئی قیادت ہو گی۔ پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔