پاکستان ریلویز کے سارے نظام کو ٹھیک کرکے دم لینگے،سعد رفیق

آئندہ چند سالوں میں تمام گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوجائیگا ، ری ٹکٹنگ کا نظام لارہے ، سسٹم کے تحت ریل کا ٹکٹ انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہوگا آئندہ بجٹ میں ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈ یشن کا کام ہوگا، وفاقی ریلوے کی پریس کانفرنس

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) پاکستان ریلویز کے سارے نظام کو ٹھیک کرکے دم لینگے ۔ آئندہ چند سالوں میں تمام گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوجائیگا ، ری ٹکٹنگ کا نظام لارہے ، اس سسٹم کے تحت ریل کا ٹکٹ انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہوگا آئندہ بجٹ میں ریلوے سٹیشنوں کی اپ گریڈ یشن کا کام ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ روز ریلوے ہیڈ کوارٹر ز میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سارے نظام کو ٹھیک کرکے دم لینگے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند سالوں میں تمام گاڑیوں کی اپ گریڈیشن کاکام مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ری ٹکٹنگ کا نظام لارہے ، ری ٹکٹنگ کے معاہدہ پر جون تک دستخط ہوجائینگے۔ اس سسٹم کے تحت ریل کا ٹکٹ انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہاولپورریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں ریولے اسٹیشنوں اپ گریڈیشن پر توجہ دے رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ دوستی پاک اور ملتان ایکسپریس کو اپ گریڈیشن کرکے چلایا جارہاہے ۔آئندہ سال 6ٹرینوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ آئندہ چند سالوں میں ریل کی تمام گاڑیوں کو اپ گریڈ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے پاس بطور وفاقی وزیر ریلوے ایک بہترین ٹیم موجود ہے۔ جو نہ صرف کابل اور تجربہ کار افراد پر مشتمل ہے بلکہ انہیں کام کرنے کا بھی جنون ہے جبکہ ریلوے مزدوروں نے ریلوے کی بہتری میں بھرپور حصہ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب میں نے پاکستان ریلوے کا چارج سنبھالا تھا اس وقت پاکستان ریلویز تاریخ کے بدترین بحران کا شکار تھا آج ریلوے کی وہ گاڑیاں جنہیں عرصہ سے بند کردیا گیا تھا وہ بھی ریل کی پٹری پر چل رہی ہیں ، انہوں نے کہ اکہ ااج ریل چلتی ہوئی نظر آرہی ہے اور شہریوں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے آج لوگ بس کی بجائے ریل کے سفر کو ترجیح دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں اس مین مزید بہتری آتی جائے گی۔