روسی وزیر خارجہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات

امریکہ کوریائی خطے میں میزائل نطام کی تنصیب سے باز رکھنے کیلئے ملکر کوششوں پر اتفاق

ہفتہ 30 اپریل 2016 10:17

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) روس اور چین نے کوریا ئی خطے میں بڑھتے ہوئے امریکی فوجی اثر و رسوخ سے مل کر نمٹنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن خطے میں نیا انسداد میزائل سسٹم نصیب کرنے سے باز رہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیجنگ میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ملک مل کر جنوبی کوریا میں ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ائیریا ڈیفنس سسٹم سے روکنے کیلئے کردار ادا کریں گے۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ کا کہنا تھا کہ کوریائی خطہ میں امریکی فوجی اثر و رسوخ نہیں بڑھنے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوریا مین ھاٹو میزائل شکن نظام نظام تعینات کرنا مسائل کا حل نہیں۔ چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ خطے میں میزائل نظام کی تنصیب کا براہ راست اثر روس اور چین کی سٹریٹجک سیکورٹی پر پڑے گا اور ایس اہم ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔