ینگ ڈاکٹرز کا تنخواہوں میں اضافے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا اعلان

ہفتہ 30 اپریل 2016 10:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) ینگ ڈاکٹرز نے ون ٹائم اپ گریڈیشن اور تنخواہوں میں اضافے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔جی اوآر ون یا پنجاب اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا دیا جائیگا۔رحیم یار خان سے روالپنڈی تک کے تمام ڈاکٹرز لاہور پہنچیں گے ۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر اجمل چوہدری نے علامہ اقبال میڈیکل کالج میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سیکورٹی فراہم کی جائے ، ڈاکٹروں کو گریڈ18میں براہ راست بھرتی اور صحت کے بجٹ مین 15فیصد کٹ کو واپس لیا جائے ۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام ڈاکٹروں کو ون ٹائم اپ گریڈیشن دیا جائے اور ان کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ سر و س سڑیکچر پر عمل درآمد کیا جائے ۔ ڈاکٹر اجمل چوہدری نے کہا کہ فیصلہ کا گیا ہے 11مئی کو وزیر اعلی ہاؤس جی او آر ون یا پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا اور حکومت کی جانب سے کوئی بھی انتقامی کاروائی کی گئی تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :