نجی ٹی وی کے اینکر پرسن اقرار الحسن کو رات بھر منشیات کے عادی افراد کے ساتھ رکھا گیا، پنکھے کی سہولت بھی میسر نہ تھی

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) سندھ اسمبلی کے سیکورٹی انتظامات کا بھانڈا پھوڑنے والے معروف اینکرپرسن اقرارالحسن جسے پولیس نے کل دوپہر کو گرفتار کر لیا تھا کو ابھی تک پولیس کی حراست میں ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہیں رات کو منشیات کے عادی افراد کے ساتھ رکھا گیا اور ان کے بیرک میں پنکھے کی سہولت بھی موجود نہیں تھی جس کے بعد اقرارالحسن کو شدید ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑا۔ نجی ٹی کے مطابق اقرار الحسن کو آج صبح تھانے تفتیشی دفتر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفتیشی افسر کے سامنے بیانات قلمبند کئے جائیں گے ۔ بعد ازاں کچھ دیر بعد انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :