پانامہ لیکس تحقیقات ، 72 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان ، چیف جسٹس ترکی کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء) پانامہ لیکس تحقیقاتی کمیشن کے حوالے سے آئندہ 72 گھنٹوں میں اہم پیش رفت کا امکان چیف جسٹس انور ظہیر جمالی رات گئے ترکی کے دورے سے وطن واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی رات گئے ترکی کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ان کی واپسی کے بعد پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام پر اہم پیش رفت ہوسکتی ہے اور 72 گھنٹوں میں اہم فیصلہ متوقع ہے۔