اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو اعتما د میں لے چکا، نواز شریف

چند سیاسی مخالفین نے پینترا بدل لیا،میں نہ مانون کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی روئیے کا اظہار کر رہے ہیں،ہماری حکومت نے 3سال میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا ،جس منصوبے کا بھی افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا، گورنر خیبرپختونخوا، وزیر مملکت مواصلات اور ارکان اسمبلی سے ملاقات

ہفتہ 30 اپریل 2016 09:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اپریل۔2016ء)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ قوم کو اپنے اثاثوں سے متعلق اعتماد میں لیا اور سیاسی پارٹیوں کی خواہش کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر نگرانی جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کر دیا لیکن چند سیاسی مخالفین نے پینترا بدل لیا،میں نہ مانون کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی روئیے کا اظہار کر رہے ہیں،ہماری حکومت نے 3سال میں ریکارڈ منصوبوں کا افتتاح کیا ،جس منصوبے کا بھی افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا،بہت جلد 10ہزار میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل کر دی جائیگی۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات کرنے والوں میں میاں نجیب الدین اویسی،سردار عرفان ڈوگر،عالم دادلا لیکا شامل ہیں،جس میں ارکان اسمبلی نے وزیراعظم سے اپنے حلقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت عوامی سائل اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں کہی بھی سرمی افتتاح نہیں کیا بلکہ ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیں ،جس بھی منصوبے کا افتتاح کیا اسے پایا تکمیل تک پہنچایا،گزشتہ روز مانسہرہ میں گیس کی فراہمی کے لیے تین نئے منصوبوں کا سنگ بنیا د رکھاجس سے مانسہرہ ،ایبٹ آباد،راوگی اور شنگیاری کے علاقوں میں گیس فراہمی ممکن ہو گی۔

انہوں نے کہا ارکان پارلیمان صدق دل سے عوام کی خدت کریں چند سیاسی مخالفین اپنی سیاست چمکانے کے لیے کھوکھلے نعرے لگا رہے ہیں نکی باتوں پر کان دھرنے کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اپنے اثاثوں سے متعلق قوم کو اعتما د میں لے چکا ہوں،ہماری مثبت پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہواہے ،عالمی ادارے بھی پاکستان کو معاشی بحالی کے معترف ہو چکے ہیں،ملک میں افراد زر میں کمی اور ذر مبادلہ کے ذخائر تاریخ کے بلند ترین سطح پر ہیں،انہوں نے کہا کہ میں نہ مانوں کی رٹ لگانے والے مثبت اقدام پر منفی رویئے کا اظہار کر رہے ہیں،سیاسی پارٹیوں کی رائے کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی زیر نگرانی کمیشن کا فیصلہ کر دیا ہے لیکن پھر بھی کچھ سیاسی مخالفین میں نہ مانوں کی پالیسی پر ڈٹے ہوئے ہیں۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارا طرز حکمرانی شفافیت اورکارکردگی ہے جس پر سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ہمارا ترقیاتی اور اصلاحاتی ایجنڈاعوامی خوشحالی پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے وزیر مملکت برائے مواصلات عبدالحکیم بلوچ کی ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں ملک بھی جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ موٹر وے منصوبوں میں شفافیت کا اعلیٰ معیار یقینی بنایا گیا ہے منصوبوں کے مقررہ وقت پر تکمیل نہیں کیا جائے گا آئندہ دو سے تین سال میں آٹھ سو ارب روپے کے مواصلات کے منصوبے مکمل ہوں گے بریفنگ میں بتایا گیا کہ بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں میں اقتصادی راہداری منصوبے بھی شامل ہیں بریفنگ کے بعد وزیراعظم نے کہا کہ مواصلاتی منصوبوں کی تکمیل سے علاقائی رابطوں کو فروع ملے گا مواصلاتی منصوبوں کی تکمیل سے معاٰی خوشحالی جائے گی روزگار بڑھے گا۔

وزیر اعظم نواز شریف نے فاٹا کے قبائلی عوام کی وطن سے محبت کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبائلی عوام نے قومی مفاد کے لیے اپنا گھر بار چھوڑ کر وطن پرست ہونے کا ثبوت دیا،قبائلی عوام کی یہ قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی،فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ فاٹا کے عوام کی خواہشات کے مطابق ہو گا،ن کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ عاید نہیں کیا جائیگا۔

ان خیالات کااظہار وزیر اعظم نواز شریف نے گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کے دوران کیا،ملاقات میں فاٹا میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا میں اصلاحات کی ضرورت سے آگاہ ہے اور فاٹامیں اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے،انہوں نے کہاکہ فاٹا کے عوام کا معیار زندگی ملک کے دوسرے حصوں کے برابر لایا جائیگا،فاٹا کے قبائلی عوام پر ان کی مرضی کے خلاف کوئی فیصلہ عاید نہیں کیا جائیگا۔