امام الحق کی پاکستان کپ کے پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری

جمعہ 29 اپریل 2016 11:54

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) پاکستان کپ میں اسلام آباد کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے امام الحق نے شاندار سنجری بنائی۔ امام الحق نے 126گیندوں پر 10چوکوں کی مدد سے102رنز بنائے۔ امام الحق کی اسلام آباد ٹیم میں شمولیت پر سوشل میڈیا پر ایک کہرام مچ گیا تھا۔

(جاری ہے)

امام الحق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بھتیجے ہیں۔ اسی بناء پر یہ کہا جا رہا تھا کہ ان کی اسلام آباد ٹیم میں شمولیت دباوٴ کا نتیجہ ہے لیکن یہ باتیں محض افواہوں پر مبنی ہیں۔ امام الحق پہلے سے ہی اسلام آباد ٹیم کا حصہ ہے اور ماضی میں اسلام آباد کی جانب سے ہی کھیلتے رہے ہیں۔ امام الحق نے اس تنقید کا بھرپور جواب اپنے پہلے ہی میچ میں شاندار سنچری سے دیا۔

متعلقہ عنوان :