خیبرپختونخوا حکومت کے 40 ارب کی ادا ئیگی

نیپرا نے پن بجلی کے ٹیرف میں 1.50 روے فی یونٹ اضافے درخواست منظور کر لی آزاد کشمیر کو منگلاڈیم سے براہ راست بجلی فراہم کرنے کی درخواست مسترد

جمعہ 29 اپریل 2016 09:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اپریل۔2016ء) نیپرا نے خیبرپختونخوا کی حکومت کے 40 ارب روپے اداکرنے کے لئے پن بجلی کے ٹیرف میں 1.50 روے فی یونٹ اضافے درخواست منظور کر لی جبکہ آزاد کشمیر کو منگلاڈیم سے براہ راست بجلی فراہم کرنے کی درخواست مسترد ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 24 نکات میں سے بجلی کا مسئلہ بھی بڑی اہمیت کا حامل تھا اور نیپرا نے کے پی کے حکومت کی تمام شرائط منظور کیں تھیں نیپرا نے کے پی کے حکام کو 40 ارب روپے کی قسط جمع کروائی تھی جس کے لئے نیپرا نے پن بجلی کے ٹیرف میں اضافہ کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ منگلہ ڈیم سے آزاد کشمیر کو ڈائریکٹ بجلی کی فراہمی کی درخواست مسترد کر دی ہے نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو ملک میں موجود قومی گرڈ اسٹیشن کی اہمیت ختم ہو جائے گی اور پھر تمام صوبے بھی اسی قسم کی پریکٹس کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :